Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / رائے شماری کیلئے معقول بندوبست

رائے شماری کیلئے معقول بندوبست

آر ڈی او میدک ونجا دیوی کا صحافتی بیان

آر ڈی او میدک ونجا دیوی کا صحافتی بیان
میدک۔/10مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آر ڈی او میدک محترمہ ونجا دیوی کے پریس نوٹ کے مطابق میدک ڈیویژن میں شامل تمام 18منڈلوں میں منعقدہ زیڈ پی ٹی سیز اور ایم پی ٹی سیز کے انتخابات کی رائے شماری 13مئی کو میدک کے رائل ڈگری کالج اور گورنمنٹ ڈگری کالج میں کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رائل ڈگری کالج میں منڈل کلچرم، نرسا پور، پلکل، ویلدرتی کی رائے شماری دوسری منزل پر ہوگی۔ اسی طرح منڈل پاپنا پیٹ، پدا شنکرم پیٹ، چیگنٹہ ، الہ درگ، ریگوڑ اور میدک کی رائے شماری ہوگی۔ گورنمنٹ ڈگری کالج کی پہلی منزل پر منڈل جنارم، شیوم پیٹ، ہتنورا، ٹیکمال، رامائم پیٹ کی رائے شماری ہوگی اور چنا شنکرم پیٹ، اندول، کوڑی پلی کی رائے شماری کی جائے گی۔ آر ڈی او میدک نے بتایا کہ میدک ڈیویژن کے منڈلوں کی رائے شماری کیلئے کاؤنٹنگ سپر وائزرس کو ویزلی ہائی اسکول پر کاؤنٹنگ سے متعلق ٹریننگ بھی دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی پر متعین عہدیداروں کو ایک مرتبہ ہال میں داخل ہونے کے بعد باہر جانے کی اجازت نہیں رہے گی۔ کاؤنٹنگ ہال میں سگریٹ نوشی، سیل فون کے استعمال پر پابندی رہے گی۔ اس موقع پر 18منڈلوں کے الیکشن آفیسرس بھی موجود تھے۔ محترمہ ونجا دیوی نے کہا کہ رائے شماری کے موقع پر مائیکرو آبزرورس کو بھی متعین کیا جائیگا۔ انہوں نے الیکشن آفیسرس، ڈپٹی الیکشن آفیسرس، ریٹرننگ و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرس کو رائے شماری کے موقع پر معقول بندوبست کرتے ہوئے قواعد کی پابندی کرنے کی ہدایت دی۔

TOPPOPULARRECENT