Sunday , June 24 2018
Home / سیاسیات / رائے شماری کیلئے کیجریوال کی وارناسی آمد

رائے شماری کیلئے کیجریوال کی وارناسی آمد

وارناسی 15 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال آج شام وارناسی پہونچ جائیں گے جبکہ لوک سبھا انتخابات کے بعد کل ووٹوں کی گنتی ہونے والی ہے ۔ عام آدمی پارٹی سربراہ نئی دہلی سے ذریعہ طیارہ وارناسی آئیں گے اور شہر میں کاؤنٹنگ مراکز کا دورہ کرینگے ۔ عام آدمی میڈیا کو آرڈینیٹر پریرنا پرساد نے یہ بات بتائی ۔ تقریبا 8000 امیدواروں بشمول نریندر مودی ‘ سونیا گاندھی ‘ راہول گاندھی اور کیجریوال کی سیاسی قسمت کے فیصلے کا کل اعلان ہوگا ۔ انسداد کرپشن کیلئے جدوجہد کرنے والے کیجریوال نے بی جے پی وزارت عظمی امیدوار مودی کے خلاف وارناسی میں مقابلہ کیا ہے

اور وہ دہلی اسمبلی کے نتائج کی طرح یہاں بھی پرامید ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے ضلع کنوینر دیوکانت ورما نے اپنی پارٹی کی کامیابی کے تعلق سے مثبت امیدوں کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کو امید ہے کہ کیجریوال وارناسی سے کامیابی حاصل کرینگے کیونکہ یہاں عوام نے ان کی تائید کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی اگر شکست کھا جاتے ہیں تو وہ یہاں سے چلے جائیں گے اور کبھی وارناسی کا دورہ نہیں کرینگے جبکہ کیجریوال انتخابی نتائج سے قطع نظر وارناسی کے عوام کے درمیان رہیں گے اور یہاں کے دورے کرتے رہیں گے ۔ کہا گیا ہے کہ گذشتہ دو دن سے کیجریوال آرام کر رہے تھے اور وہ آج شام وارناسی پہونچ جائیں گے ۔ بی جے پی وارناسی لوک سبھا کے میڈیا انچارچ نورتن راٹھی نے کہا کہ مودی امکان ہے کہ 17 مئی کو وارناسی کا دورہ کرینگے جبکہ کاونٹنگ مراکز میں الیکشن انچارچ اشوک دھون موجود رہیں گے ۔ ووٹوں کی گنتی کا کام صبح آٹھ بجے شروع ہوگا اور امکان ہے کہ شام پانچ بجے تک مکمل ہوجائے گا۔

ناگالینڈ کے پانچ پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ رائے دہی
کوہیما ۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ناگالینڈ کے ووکھا ڈسٹرکٹ کے 39 ۔ سانیز اسمبلی حلقوں کے تحت پانچ پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ رائے دہی کا آج آغاز ہوا۔ اس موقع پر تیمئین ٹوائے، ناگالینڈ کمشنر جو لوک سبھا کیلئے ریٹرننگ آفیسر بھی ہیں، نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پانچ پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ رائے دہی کا حکم دیا تھا۔ اس طرح ان پانچوں پولنگ اسٹیشنوں میں 9 اپریل کو منعقدہ رائے دہی کو کالعدم قرار دیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT