Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / رائے موہن پرشاد کا تعزیتی جلسہ

رائے موہن پرشاد کا تعزیتی جلسہ

حیدرآباد 12 اپریل (راست) ممتاز فزیشین ڈاکٹر رام پرشاد کی اطلاع کے مطابق آنجہانی رائے موہن پرشاد سابق لیبر کمشنر حکومت آندھراپردیش کی یاد میں ایک تعزیتی جلسہ 15 اپریل بروز چہارشنبہ کو 6.30 بجے شام اُردو ہال حمایت نگر میں منعقد کیا جارہا ہے۔ موہن پرشاد کا پچھلے دنوں امریکہ میں انتقال ہوا تھا۔ اس جلسہ میں غلام یزدانی ایڈوکیٹ اور مزاح نگار ڈاکٹر مجتبیٰ حسین کے علاوہ آنجہانی کے عزیز و اقارب اظہار خیال کریں گے۔ جناب سید امتیاز الدین جلسہ کی نظامت انجام دیں گے۔ آنجہانی کے بھائیوں ڈاکٹر رام پرشاد اور منوہر پرشاد نے اہل علم و ادب سے اس جلسہ میں شرکت کی خواہش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT