Tuesday , August 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / رابادا پر 2 ٹسٹ مقابلوں کی پابندی

رابادا پر 2 ٹسٹ مقابلوں کی پابندی

پورٹ ایلزبیتھ ۔13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر کگیسو رابادا کو پورٹ ایلزبیتھ میں کھیلے گئے تیسرے ٹسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیائی کپتان اسٹیون اسمتھ کو آؤٹ کرنے کے بعد دھکا دینے پر 2 ٹسٹ میچوں کی پابندی اور جرمانہ کردیا گیا جبکہ میچ میں شاندار کارکردگی پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔کگیسو رابادا کی جانب سے الزام کو ماننے سے انکار پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ 3 منفی نشانات بھی دیے گئے۔آئی سی سی کے قوانین کے مطابق جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر کو 3 منفی نشانات ملے جبکہ پہلے سے جاری 3 پوائنٹس کو ملانے کے بعد 2 ٹسٹ میچوں کی پابندی عائد کردی گئی۔جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کے فیصلے کے خلاف فوری طور پر اپیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قانونی مشاورت کی جائے گی۔بورڈ نے کہا کہ جوڈیشل کمشنر کی تعیناتی تک رابادا بدستور معطل رہیں گے تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ ان کو اجازت دے تو وہ ٹیم میں شامل ہوں گے۔ رابادا نے دوسری اننگز میں ڈیوڈ وارنر کو آؤٹ کرنے کے بعد پیش آئے واقعہ پر جرم قبول کرلیا جس پر انھیں میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا اور ایک منفی نشان بھی دیا گیا۔میچ ریفری جیف کرو نے کہا کہ میرے فیصلے کے مطابق رابادا نے اسمتھ کو قصداً دھکا دیا تھا جو نامناسب تھا حالانکہ وہ اس سے بچ سکتے تھے اور میرے خیال میں واقعہ اتفاقی طور پر پیش نہیں آیا۔جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری دوسرے ٹسٹ میچ کے پہلے دن ربادا نے کینگروز قائد اسٹیون اسمتھ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرنے کے بعد جارحانہ جشن مناتے ہوئے انہیں کندھا مارا اور جارحانہ رویہ بھی اختیار کیا تھا۔دوسری جانب کگیسو رابادا نے کہا کہ یہ مایوس کن ہے حالا نکہ یہ میچ سے قبل ہونے والے اجلاس کے ایک دن بعد ہوا تھا اور میں اپنے موقف کو تبدیل نہیں کروں گا لیکن میں لڑائی سے دو رہوں گا۔خیال رہے کہ پورٹ ایلزبیتھ میں کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ میں میزبان جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کو 1۔1 سے برابر کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT