Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / رابرٹاونسی اور پٹرا کوویٹوا سنسناٹی اوپن فائنل میں داخل

رابرٹاونسی اور پٹرا کوویٹوا سنسناٹی اوپن فائنل میں داخل

سنسناٹی۔15 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اٹلی کی روبرٹا ونسی اور چیک جمہوریہ کی پیٹرا کویتووا نے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز زمرے میں پہلے راؤنڈ کے مقابلے جیت کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے ۔ونسی نے ہنگری کی تمیا بابوس کو سات۔پانچ، سات پانچ سے جبکہ کویتووا نے ایسٹونیا کی اینیٹ کونتاویٹ کو سخت مقابلے میں ایک۔چھ۔، سات۔ چھ، چھ۔تین سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ دن کے دیگر مقابلوں میں ہالینڈ کی کی کی برٹیس نے فرانس کی اوسیانے ڈوڈن کو چھ۔تین ، چھ۔صفر سے شکست دی۔ امریکہ کی میڈیسن کیز نے ہم وطن کوکو وینڈے ویگھ کو چھ۔چار، تین۔چھ۔ اور چھ ۔تین سے شکست دی۔ میڈیسن کی کوکو کے خلاف گزشتہ آٹھ دنوں میں یہ دوسری جیت ہے ۔ آسٹریلیا کی ڈاریا گیوورلووا نے فرانس کی کرسٹنا ملادینووک کو چھ۔صفراور سات۔چھ سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

TOPPOPULARRECENT