Monday , December 11 2017
Home / دنیا / رابرٹ موگابے کی توہین کرنے والا سماجی کارکن گرفتار

رابرٹ موگابے کی توہین کرنے والا سماجی کارکن گرفتار

ہرارے۔ 11 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) زمبابوے کے ایک سماجی کارکن کو 93 سالہ صدر رابرٹ موگابے ’’ایک چلتا پھرتا مردہ شخص‘‘ کہنے پر گرفتار کرلیا گیا جو دراصل سرکاری حکام کی جانب سے ناراض عناصر کے خلاف کارروائی کا تازہ ترین واقعہ ہے۔ ہرارے میں سڑکوں پر کاروبار کرنے والوں کی یونین کے لیڈر اسٹین زورواذرہ پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک پریس انٹرویو کے دوران ملک کے صدر موگابے کی توہین کی۔ اسٹین کے متعلق یہ بھی کہا گیا کہ انہوں نے موگابے کو بوڑھا اور دن میں خواب دیکھنے والے سے تعبیر کیا۔ یاد رہے کہ اسٹین رابرٹ موگابے مخالف مہم کا حصہ ہیں جنہوں نے صدر کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے متعدد احتجاجی مظاہروں کی قیادت کی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ زمبابوے میں اس وقت معیشت ایک بڑے ہی نازک دور سے گذر رہی ہے جہاں بیروزگاری سے پریشان لوگ سڑکوں پر چھوٹے موٹے کاروبار کرنے پر مجبور ہیں۔

TOPPOPULARRECENT