Wednesday , September 19 2018
Home / سیاسیات / رابرٹ وڈرا نے کاشتکاروں کی اراضی لوٹ لی :بی جے پی

رابرٹ وڈرا نے کاشتکاروں کی اراضی لوٹ لی :بی جے پی

گاندھی نگر 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے قومی ترجمان ایم جے اکبر نے سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈرا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کاشتکاروں کی اراضی لوٹ لی ہے تا کہ اپنی کمپنیاں قائم کرسکے ۔ ایم جے اکبر ذرائع ابلاغ کی ایک ورکشاپ میںشرکت کیلئے یہاں آئے ہوئے تھے جو پارٹی کے ہیڈ کوارٹرس پر گجرات بی جے پی کے زیر اہتمام منعقد

گاندھی نگر 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے قومی ترجمان ایم جے اکبر نے سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈرا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کاشتکاروں کی اراضی لوٹ لی ہے تا کہ اپنی کمپنیاں قائم کرسکے ۔ ایم جے اکبر ذرائع ابلاغ کی ایک ورکشاپ میںشرکت کیلئے یہاں آئے ہوئے تھے جو پارٹی کے ہیڈ کوارٹرس پر گجرات بی جے پی کے زیر اہتمام منعقد کی جارہی ہے ۔ گجراتی قائدین سے خطاب کرتے ہوئے ایم جے اکبر نے کہا کہ کانگریس قائدین کو سبق سکھانا چاہئے جو کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی باتیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کا نام لینا نہیں چاہتے بلکہ کاشتکاروں کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں۔ رابرٹ وڈرا نے خود اپنی کمپنیاں کاشتکاروں سے حاصل کی گئی زمین پر قائم کی ہیں ۔ حصول اراضی مسودہ قانون کے بارے میں جسے کانگریس کاشتکار دشمن قرار دے رہی ہے ایم جے اکبر نے کہا کہ یہ کاشتکاروں کی بہتری کیلئے ہے ۔ ورکشاپ میں گجرات کے کابینی وزراء نتن پٹیل اور سورب پٹیل کے علاوہ گجرات بی جے پی کے نائب صدر آئی کے جڈیجہ اور دیگر کئی بی جے پی کارکن شریک تھے ۔ مودی حکومت کے ایک سال برسر اقتدار رہنے پر تبصرہ کرتے ہوئے ایم جے اکبر نے دعوی کیا کہ ان کی حکومت کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ اس نے کرپشن کا مکمل طور پر صفایا کردیا ہے۔انہوں نے کانگریس کو چیلنج کیا کہ وہ گذشتہ ایک سال کے دوران کرپشن کے ایک واقعہ کی بھی نشاندہی کر کے بتائے ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک سال میں انتظامیہ نے جو سب سے بڑا اصلاحی کام کیا ہے وہ ہمارے نظام میں پھیلتے ہوئے کینسر کا خاتمہ ہے ۔انہوں نے بی جے پی قائدین کو کانگریس کے بارے میں خبردار کیا جو عوام کے ذہنوں میں بی جے پی زیر قیادت مرکزی حکومت کے خلاف زہر بھر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT