Wednesday , June 20 2018
Home / سیاسیات / رابرٹ وڈرا کی ایئرپورٹ پر تلاشی کا امکان

رابرٹ وڈرا کی ایئرپورٹ پر تلاشی کا امکان

نئی دہلی ۔22مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر کانگریس سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈرا امکان ہے کہ ان مراعات سے محروم کردیئے جائیں گے جو انہیں کانگریس دور حکومت میں حاصل تھی ۔ تازہ خبر کے بموجب رابرٹ وڈرا ان مسافرین کی فہرست سے حذف کردیئے جائیں گے جن کی ایئرپورٹس پر تلاشی نہیں لی جاتی ۔ نئی این ڈی اے حکومت توقع ہے کہ عہدہ سنبھالتے ہی اس بارے میں احکام جاری کرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT