Wednesday , July 18 2018
Home / Top Stories / رابطہ کیلئے دہشت گردوں کی جانب سے سوشیل میڈیا کا استعمال

رابطہ کیلئے دہشت گردوں کی جانب سے سوشیل میڈیا کا استعمال

نیشنل سکیوریٹی گارڈز کے مرکز کا افتتاح ۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا خطاب
حیدرآباد 10 اپریل ( پی ٹی آئی ) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ دہشت گرد گروپس اپنے نظریات کی تشہیر اور تال میل کیلئے سوشیل میڈیا نیٹ ورکس کا استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے نہ صرف ملک کو خطرہ ہے بلکہ ساری انسانیت کو خطرہ لاحق ہے ۔ آج دہشت گردی سے نئے چیلنجس کا سامنا ہے ۔ یہ سب دیکھ رہے ہیں کہ اس کے انداز بدلتے جا رہے ہیں۔ راج ناتھ سنگھ نے این ایس جی کے علاقائی ہب کا افتتاح کرتے ہوئے خطاب کے دوران یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں دہشت گرد انتہائی بہیمانہ کارروائیوں میں ملوث ہو رہے ہیں وہیں سوشیل میڈیا نیٹ ورکس رابطوں کیلئے ‘ اشتراک کیلئے ایک پلیٹ فارم بن رہے ہیں اور اس سے دہشت گردوں کو اپنے نظریات کو فروغ دینے میں آسانی ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے سوا ہماری سکیوریٹی فورسیس دہشت گردانہ سرگرمیوں پر قابو پانے میں کامیاب رہی ہیں۔ دہشت گردانہ سرگرمیوں کو ختم کرنے میں نیشنل سکیوریٹی گارڈز کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیوریٹی فورسیس کی کوششوں کی وجہ سے دہشت گردوں کے حوصلے پست ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این ایس جی کا حیدرآباد سنٹر تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی ایجنسیوں کیلئے دہشت گردی سے مقابلہ میں معاون ثابت ہوگا ۔ انہوں نے این ایس جی کو تجویز کیا کہ وہ مسلسل اپنی فنی اور حکمت عملی کی صلاحیتوں میں بہتری لائیں کیونکہ اس فورس کی ہمہ جہتی ذمہ داریاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی سرگرمیوں کے علاوہ این ایس جی کی جانب سے اہم شخصیتوں کیو سکیوریٹی فراہم کی جاتی ہے اس کے علاوہ تمام اہم قومی اور بین الاقوامی پروگرامس کیلئے بھی بیک اپ سکیوریٹی دی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وقفہ وقفہ سے بلیک کیٹ کمانڈوز کی تنظیم مختلف ریاستی حکومتوں کی سکیوریٹی فورسیس کے ساتھ مشترکہ مشقیں بھی منعقد کرتی ہیں جس سے دوسری ایجنسیوں کو بھی انسداد دہشت گردی سرگرمیوں میں پیشہ ورانہ مہارت ملتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ این ایس جی کی ٹیم مشن ایورسٹ 2019 شروع کرنے جا رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT