Wednesday , December 19 2018

رابن اُتھپا آئندہ سال ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں شمولیت کے خواہاں

بنگلور۔10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) انڈیا اے ٹیم کے دورۂ آسٹریلیا میں ناقص مظاہرہ کے بعد اوپنر رابن اُتھپا اب رانجی ٹروفی پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ اپنی کارکردگی میں بہتری لاتے ہوئے آئندہ سال ورلڈ کپ اسکواڈ میں اپنی جگہ بنا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی دیگر کھلاڑیوں کی طرح ورلڈ کپ میں حصہ لینا چاہتے ہیں، اس کے لئے رانجی ٹروفی میں بہتر سے ب

بنگلور۔10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) انڈیا اے ٹیم کے دورۂ آسٹریلیا میں ناقص مظاہرہ کے بعد اوپنر رابن اُتھپا اب رانجی ٹروفی پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ اپنی کارکردگی میں بہتری لاتے ہوئے آئندہ سال ورلڈ کپ اسکواڈ میں اپنی جگہ بنا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی دیگر کھلاڑیوں کی طرح ورلڈ کپ میں حصہ لینا چاہتے ہیں، اس کے لئے رانجی ٹروفی میں بہتر سے بہتر مظاہرہ کی کوشش کریں گے تاکہ ہندوستانی ٹیم میں جگہ مل سکے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ورلڈ کپ ٹیم میں انہیں بھی شامل کیا جائے گا۔ وہ گزشتہ سال میں مختلف ڈومیسٹک ٹورنمنٹس میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے ہیں۔ انہیں اپنے مظاہرہ میں مزید بہتری لانی ہوگی۔اُتھپا نے آخری مرتبہ مارچ 2012ء میں جوہانسبرگ میں جنوبی آفریقہ کیخلاف ٹوئنٹی 20 میچ کھیلا تھا۔

TOPPOPULARRECENT