Monday , December 11 2017
Home / سیاسیات / رابڑی دیوی پانچویں مرتبہ ای ڈی میں حاضری سے قاصر

رابڑی دیوی پانچویں مرتبہ ای ڈی میں حاضری سے قاصر

نئی دہلی ۔ 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی صدر لالو پرساد کی بیوی رابڑی دیوی آج بھی پانچویں مرتبہ انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ کے اجلاس پر حاضر ہونے سے قاصر رہیں۔ انہیں ریلوے ہوٹلس مختص کرنے کے سلسلہ میں رقم کی غیرقانونی منتقلی کے مقدمہ میں تفتیش کیلئے ای ڈی کے اجلاس پر طلب کیا گیا تھا۔ سابق چیف منسٹر بہار کو اب 7 نومبر کو حاضر رہنے کیلئے احکام جاری کئے گئے ہیں۔ لالو پرساد اور ان کے ارکان خاندان و دیگر کے خلاف نقد رقم کی غیرقانونی منتقلی کے انسدادی قانون کی مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔ تیجسوی سے ای ڈی قبل ازیں تفتیش کرچکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT