Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / رابڑی دیوی کا حکومت پر زہر دینے کا الزام

رابڑی دیوی کا حکومت پر زہر دینے کا الزام

پٹنہ ؍ بھاگلپور ۔ 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی قائد اور بہار کی سابق چیف منسٹر رابڑی دیوی نے آج نتیش کمار حکومت پر الزام عائد کیا کہ اس نے کئی کروڑ روپئے کے سریجن این جی او اسکام میں زہریلے انجکشنوں کے ذریعہ اس مقدمہ کے 6 ملزمین کو ہلاک کردیا۔ انہوں نے پٹنہ کی قانون ساز کونسل میں کہا کہ سریجن اسکام کے 6 گواہوں کی موت کیسے واقع ہوئی انہیں زہریلے انجکشن دیئے گئے تھے۔ رابڑی دیوی صدر راشٹریہ جنتادل لالو پرساد یادو کی شریک حیات ہیں۔ وہ پٹنہ میں قانون ساز کونسل کے باہر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT