Sunday , June 24 2018
Home / دنیا / رات بھر لڑائی میں یوکرین کے 7 فوجی ہلاک

رات بھر لڑائی میں یوکرین کے 7 فوجی ہلاک

ماسکو 20 جون (سیاست ڈاٹ کام )یوکرین کے عہدیداروں نے کہا کہ شورش زدہ مشرقی علاقہ میں رات بھر لڑائی کے دوران کم از کم 7 فوجی ہلاک ہوگئے ۔ یوکرین کی فوج روس حامی باغیوں سے مشرقی یوکرین میں گذشتہ کئی ہفتوں سے جھڑپوں میںمصروف ہیں۔ صدر یوکرین پیٹرو کورو شنکوف کی جانب سے جاریہ ہفتہ آئندہ جنگ بندی کے تیقن کے باوجود دشمنیاں جاری ہیں۔ یوکرین کی فوج کے ترجمان ولادی سلاف سلیز نیف کے بموجب 7 فوجی ہلاک اور دیگر 30 زخمی ہوگئے جبکہ انہوں نے 300 باغیوں کو ہلاک کردینے کا دعوی کیا ۔ تاہم اس خبر کی فوری طور پر توثیق نہیں ہوسکی ۔ ناٹو نے کہا تھا کہ یوکرین کی سرحد پر روس تعینات فوج کی تعداد میں مسلسل اضافہ کررہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT