Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / رات میں بسوں کو چلانے کیلئے شہر میں محکمہ آرٹی سی کا سروے

رات میں بسوں کو چلانے کیلئے شہر میں محکمہ آرٹی سی کا سروے

حیدرآباد ۔ 23 ستمبر (سیاست نیوز) رات کے اوقات میں سٹی بسوں کی عدم دستیابی سے متعلق مسافرین کی جانب سے بار بار شکایات کو مدنظررکھتے ہوئے آر ٹی سی کے اعلیٰ عہدیداران نے رات کے اوقات سٹی بسوں کو چلانے سے متعلق شہر میں سروے شروع کیا ہے اور یہ سروے اعلیٰ عہدیداران ایگزیکیٹیو ڈائرکٹر پرشوتم، ریجنل منیجرس، ڈیویژنل منیجرس اور ڈپو منیجرس پر مشتمل ٹیم رات 11-9 بجے شہر کے مختلف مقامات پر سروے کرے گی اور اس سروے میں مسافرین کی ضروریات، کس روٹ پر زیادہ بسوں کی ضرورت ہے، سٹی بسوں سے کتنا استفادہ کیا جارہا ہے، کس روٹ پر زیادہ بسوں کی ضرورت ہے۔ سکندرآباد، گردوارہ، ریجمنٹل بازار، چلکل گوڑہ، افضل گنج، کوٹھی، ایل بی نگر، مہدی پٹنم، لنگم پلی، میاں پور، کوکٹ پلی، دلسکھ نگر، اوپل کراس روڈ، سچترا، ای سی آئی ایل اور بالا نگر کے علاوہ دیگر مقامات پر سروے منعقد کرنے سے متعلق ای ڈی پرشوتم نے اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی۔

TOPPOPULARRECENT