Tuesday , December 19 2017
Home / خواتین کا صفحہ / رات کا کھانا کیسا ہو…!

رات کا کھانا کیسا ہو…!

رات کا کھانا کیسا ہو‘ یہ ایک اہم سوال ہے جو ہر خاتون خانہ کے ذہن میں گردش کرتا رہتا ہے۔ ہر خاتون کو ڈائٹ پلان سے کماحقہ واقف رہنا چاہئے۔ رات کا کھانا ایسا رہنا چاہئے جسے جلد ہضم ہونا چاہئے۔ رات کا کھانا کھانے کیلئے عشاء کے بعد بہتر وقت رہے گا۔
کھانا کھانے کے بعد خود نہ لیٹیں اور نہ ہی شوہر اور بچوں کو سونے دیں۔ اس سے بدہضمی ہونے کا امکان رہتا ہے۔ رات کاکھانا ایسا ہونا چاہئے جس میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہو۔ مٹن ‘ چکن اور سبزیوں کا سوپ بہتر رہے گا۔ ہلکی پھلکی غذائیں‘ سبزیاں پکائیں۔ دال کو بھی دسترخوان پررکھیں۔ اگر پروٹین اور صحت بخش چکنائی کی زائد مقدار کھانے میں شامل کرنا چاہتی ہیں تو چکن اور مچھلی بہترین ڈش ہوگی۔ کھانا کھانے کے بعدصحت بخش اسنکیس لے سکتے ہیں۔ سبز یاں اور فائبر والی ترکاریوں کو رات کے کھانے میں شامل رکھیں یہی بہترین رات کا کھانا رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT