Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / !رات کو جاگنے والی خواتین کو کینسر ہوتا ہے

!رات کو جاگنے والی خواتین کو کینسر ہوتا ہے

 

حیدرآباد۔9جنوری (سیاست نیوز) رات کی شفٹ میں کام کرنے یا جاگتے رہنے والی خواتین میں کینسر کے خطرات کا اضافہ ہوتے ہیں اور وہ جلد کے کینسر کے علاوہ چھاتی کے کینسر اور دیگر کینسروں میں مبتلاء ہوسکتی ہیں۔ چین میں کئے گئے ایک مطالعہ میں اس بات کا انکشاف وہا ہے کہ دنیابھر میں رات کے وقت ملازمت کرنے والی خواتین میں مجموعی اعتبار سے کینسر کے خدشات 19 فیصد اضافہ ہوتے ہیں۔ محققین کی جانب سے کی گئی تحقیق کا جو کہ عالمی صحت جرنل میں شائع ہوئی ہے اس میں اس بات کی صراحت کی گئی ہے کہ جو خواتین اور لڑکیاں رات کی شفٹ میں خدمات انجام دیتی ہیں خواہ وہ کوئی شعبہ میں ملازمت انجام دیتی ہوں یا ٹی وی کا مشاہدہ کرتی ہوں ، وہ کینسر کے عارضہ میں مبتلاء ہونے کے خدشات کا شکار ہوتی ہیں۔ خاتون نرس پر کئے گئے مطالعہ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ انہیں 6اقسام کے کینسر کے خدشات پائے جاتے ہیں۔چین کے ایک جریدے میں شائع ہونے والے جریدہ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کینسر میں مبتلاء خواتین کی مصروفیات کا جائزہ لیا گیا جن میں 90 فیصد خواتین رات کی شفٹ میں کام کرنے والی پائی گئی ہیں۔بتایاجاتاہے کہ مجموعی اعتبار سے رات کے وقت کام کرنے والی خواتین کو 11 اقسام کے کینسر کا خدشہ ہوتا ہے اور ان میں جلد کے کینسر کے 41فیصد خدشات پائے جاتے ہیں جبکہ چھاتی کے کینسر کے 32 فیصد خدشات پائے جاتے ہیں اور 18 فیصد خدشات معدہ اور آنتوں کے کینسر کے خدشات عام خواتین سے زیادہ پائے جاتے ہیں۔رات میں نرس کی خدمات انجام دینے والی خواتین میں عام خواتین کے مقابلہ میں زیادہ خدشات پائے جاتے ہیں اور صرف نرسوں میں ہی 6مختلف اقسام کے کینسر کے خدشات پائے جاتے ہیں۔محققین نے رات کے وقت خدمات انجام دینے والی خواتین بالخصوص نرسوں کو ممکنہ حد تک اپنے طبی معائنے کرواتے رہنا چاہئے کیونکہ اگر اس طرح کے امراض کی علامات پائے جانے کی صورت میں فوری احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے علاج کروایا جاسکتا ہے۔بتایاجاتا ہے کہ اس تحقیق کے لئے ایک لاکھ 14ہزار 628 مریضوں کی رپورٹس کا جائزہ لیا گیا ہے اور اس تحقیق میں امریکہ ‘ یوروپ ‘ آسٹریلیاء کے علاوہ ایشیائی ممالک کے جملہ 39لاکھ 9ہزار 152 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے اور اس کے بعد یہ نتیجہ پر پہنچا گیا ہے کہ رات کے وقت خدمات یا ملازمت انجام دینے والی خواتین کو کینسر کے خطرات کا سامنا ہوتا ہے اور ان خطرات سے نمٹنے کیلئے انہیں اپنے طبی امتحانات کرواتے رہنے چاہئے تاکہ امراض کی علامات کے ساتھ ہی علاج کی شروعات ممکن ہو سکے۔

TOPPOPULARRECENT