Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / راجا سنگھ کے خلاف نفرت انگیز تقریر کا مقدمہ درج

راجا سنگھ کے خلاف نفرت انگیز تقریر کا مقدمہ درج

حیدرآباد 4 اگسٹ ( پی ٹی آئی ) بی جے پی رکن اسمبلی راجا سنگھ کے خلاف یہاں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ یہ مقدمہ راجا سنگھ کی جانب سے گجرات میں دلتوں کو مار پیٹ کی مدافعت پر درج کیا گیا ہے ۔ اپنے ریمارک میں راجا سنگھ نے گجرات کے اونا ضلع میں گاو رکھشکوں کی جانب سے دلتوں کو مارپیٹ کی تائید کی گئی تھی ۔ مالا سنکشیما سنگم کے صدر بی رام پرساد نے منگل ہاٹ پولیس میں راجا سنگھ کے خلاف شکات درج کروائی تھی اور ان پر اپنے بیانات کے ذریعہ نفرت انگیز تقریر کا الزام عائد کیا تھا ۔ شکایت کے بعد راجا سنگھ کے خلاف نفرت انگیز تقریر کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ اے سی پی گوشہ محل کے رام بھوپال راؤ نے بتایا کہ اب اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ راجا سنگھ نے اپنے ڈھائی منٹ کے ویڈیو میں جو فیس بک پر بھی پیش کیا گیا تھا گاو رکھشکوں کی غنڈہ گردی کی تائید کی تھی اور کہا تھا کہ جو لوگ گائے کا گوشت کھاتے ہیں وہ ساری دلت برداری کو رسوا کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔ راجا سنگھ نے اپنے ویڈیو میں ’ غلیظ ‘ دلتوں کا لفظ بھی استعمال کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ ان دلتوں کو مارپیٹ کرنے والیوں کی تائید و حمایت کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT