Tuesday , October 16 2018
Home / Top Stories / راجدھانی ایکسپریس حادثہ میں جانی نقصان پر قائدین کا اظہارِ تعزیت

راجدھانی ایکسپریس حادثہ میں جانی نقصان پر قائدین کا اظہارِ تعزیت

نئی دہلی ۔25 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے آج راجدھانی ایکسپریس حادثہ میں انسانی جانوں کے ضائع ہونے پر اظہارِ رنج کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ عہدیدار اس حادثہ کی وجہ دریافت کرنے کے لئے عاجلانہ بنیادوں پر تحقیقات کریں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے حادثہ پر اظہارِ رنج و غم کرتے ہوئے زخمیوں کی عاجلانہ صحت یابی کی دُعا ک

نئی دہلی ۔25 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے آج راجدھانی ایکسپریس حادثہ میں انسانی جانوں کے ضائع ہونے پر اظہارِ رنج کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ عہدیدار اس حادثہ کی وجہ دریافت کرنے کے لئے عاجلانہ بنیادوں پر تحقیقات کریں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے حادثہ پر اظہارِ رنج و غم کرتے ہوئے زخمیوں کی عاجلانہ صحت یابی کی دُعا کی اور کہا کہ وہ وزیر ریلوے سدانند گوڑا سے ربط برقرار رکھے ہوئے ہیں جنہوں نے وزیراعظم کو تفصیلات سے واقف کروایا۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ دہلی۔ ڈبرو گڑھ راجدھانی ایکسپریس حادثہ کے لئے ماؤسٹوں کو ذمہ دار قرار دینا ابھی قبل از وقت ہوگا۔ پٹنہ سے موصولہ اطلاع کے بموجب چیف منسٹر بہار جتن رام مانجھی نے ماؤسٹوں کے راجدھانی ایکسپریس کے چھاپرا میں پٹری سے اُتر جانے کے حادثہ میں ملوث ہونے کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریلویز کی غلطی کا نتیجہ ہے۔ ان کے پیشرو نتیش کمار نے بھی اس حادثہ کو ماؤسٹوں کا سبوتاج قرار دینے پر سخت اعتراض کیا اور کہا کہ تحقیقات کے بعد بھی کوئی نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے۔ سینئر بی جے پی قائد بہار کے علاقہ سارنگ کے رکن پارلیمنٹ راجیو پرتاپ روڈی نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے بہار میں ٹرین حادثہ کی انہیں تفصیلات سے واقف کروایا اور کہا کہ یہ ماؤسٹوں کی کارستانی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ وہ ماؤسٹوں کی سرگرمیوں کے ماہر ہیںلیکن واضح نظر آنے والی شہادتوں کی بناء پر کہہ سکتے ہیں کہ اس کے پس پردہ کوئی نہ کوئی غیرمعمولی بات ضرور ہے۔ آر ایس ایس اور بی جے پی کارکن مقام واردات پر 4 بجے شب پہنچ گئے اور ضلع انتظامیہ کو راحت رسانی اور بچاؤ کارروائیوں میں مدد دی۔ سابق وزیر ریلوے راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو نے حادثہ کیلئے ریلوے عہدیداروں کو ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ انہیں دیکھ لینا چاہئے تھا کہ پٹریاں محفوظ حالت میں ہیں یا نہیں اور راستہ صاف ہے یا نہیں، لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے اس حادثہ پر سخت رنج و غم ظاہر کیا۔ گوہاٹی سے موصولہ اطلاع کے بموجب چیف منسٹر آسام ترون گوگوئی نے آج چیف منسٹر بہار سے درخواست کی کہ راجدھانی ایکسپریس کے زخمی مسافرین کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے۔ انہوں نے ٹیلی فون پر چیف منسٹر بہار جتن رام مانجھی سے بات چیت کرتے ہوئے ان سے یہ درخواست کی کہ اور کہا کہ جو مسافر حادثہ کی وجہ سے چھاپرا میں پھنس گئے ہیں ، انہیں گوہاٹی پہونچانے کے انتظامات کئے جائیں۔

TOPPOPULARRECENT