Saturday , September 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / راجرس کا آسٹریلیا میں سڈنی ٹسٹ آخری مقابلہ

راجرس کا آسٹریلیا میں سڈنی ٹسٹ آخری مقابلہ

سڈنی۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی اوپنر کرس راجرس کا آسٹریلیائی سرزمین پر کریر کا کل آخری ٹسٹ شروع ہورہا ہے کیونکہ انہوں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ رواں برس انگلینڈ میں منعقد شدنی ایشیس سیریز کے بعد وہ سات سالہ طویل ٹسٹ کریر کو خیرباد کہہ دیں گے۔ 37 سالہ راجرس جنہوں نے جنوری 2008ء میں ہندوستان کے خلاف پرتھ ٹسٹ میں اپنے کریر کا آغاز کیا تھا، اب انہوں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف ایشیس سیریز کے بعد ٹسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔ راجرس کے اس فیصلے کے بعد کل ہندوستان کے خلاف سڈنی میں کھیلا جارہا سیریز کا چوتھا ٹسٹ اوپنر کیلئے اپنی سرزمین پر آخری ٹسٹ ہوگا۔ ’’سڈنی مارننگ ہیر الڈ‘‘ سے اظہار خیال کرتے ہوئے راجرس نے کہا کہ ہندوستان کے خلاف سڈنی میں ان کے کریر کا آخری گھریلو ٹسٹ ہوگا، کیونکہ وہ دورۂ انگلینڈ پر ایشیس سیریز کے بعد ٹسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے ۔ راجرس کے بموجب موسم گرما میں نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف گھریلو سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لئے اپنی صلاحیتیں منوانے کا صحیح وقت ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT