Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / راجر فیڈرر نے 300 واں عظیم سلامی مقابلہ جیت لیا

راجر فیڈرر نے 300 واں عظیم سلامی مقابلہ جیت لیا

مارٹینا کے ریکارڈ کا ریکارڈ توڑنے سوئیس کھلاڑی کو اب صرف چھ کامیابیاں درکار
ملبورن ۔ /23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سوئزرلینڈ کے عظیم ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر نے آج گریگور دیمتروف کو شکست دے کر آسٹریلیائی اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی جس کے ساتھ ہی وہ 300 گرینڈ سلام میچ جیتنے والا ٹینس کے پہلے مرد کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ فیڈرر نے اپنے اس تاریخی کارنامہ پر غیرمعمولی خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ فیڈرر نے کہا کہ 300 ویں خطابی کامیابی حاصل کرنے پر انہیں بے پناہ خوشی ہوئی ہے ۔ 306 کامیابیوں کے ریکارڈ کی حامل مارٹینا نوراتریلوا کے ریکارڈ سے اب وہ محض چھ کامیابیوں سے پیچھے رہ گئے ہیں ۔

فیڈر کی اس کامیابی نے انہیں آسٹریلیین اوپن ٹائیٹل کے پانچویں مرحلہ میں پہونچا دیا ہے ۔ 17 ویں مرتبہ یہ اہم کامیابی حاصل کرنے والے تیسرے مقام کے حامل فیڈرر نے دو گھنٹے 40 منٹ میں 6-4 ، 6-1 ، 3-6 ، 6-4 سے کامیابی حاصل کی ۔ آئندہ راؤنڈ میں ان کا مقابلہ 15 ویں مقام کے حامل ڈیوڈ گوفن سے ہوگا ۔ 300 ویں کامیابی پر فرط مسرت سے سرشار فیڈرر نے کہا کہ ’’میں آپ سے کہتا ہوں کہ مجھے بے پناہ خوشی ہوئی ہے ‘‘ انہوں نے 1999 ء میں آسٹریلیائی اوپن میں مائیکل چنگ کو شکست دیتے ہوئے اپنی کامیابیوں کا سفر شروع کیا تھا ۔ فیڈرر نے کہا کہ بالکل اس طرح جب گزشتہ سال مجھے اپنے کیرئیر کی 1000 ویں کامیابی حاصل ہوئی تھی ۔ آج کی کامیابی بھی میرے لئے یقیناً بہت بڑی بات ہے ۔ یہ ایسی کوئی بات نہیں ہے جس کے بارے میں میں نے کبھی سوچتا تھا یا اس کا نشانہ مقرر کیا تھا لیکن یہ سب ہوتا گیا ۔ یہ بہت غیرمعمولی ہے ۔ جسے آپ گہرائی میں دیکھ سکتے ہیں ۔ میئں  سوچتا رہ گیا کہ یہ سب کہاں اور کیسے ہوگیا ۔ چنانچہ یہ بہت اچھی بات ہے ‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT