Thursday , December 14 2017
Home / سیاسیات / راجستھان اسمبلی میں کانگریس کا احتجاج

راجستھان اسمبلی میں کانگریس کا احتجاج

جئے پور ۔ 18 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : راجستھان اسمبلی کا اجلاس آج صبح شروع ہوتے ہی اندرون 9 منٹ دوپہر 12-30 بجے تک ملتوی کردیا گیا ۔ جب کہ اپوزیشن ارکان نے للت مودی تنازعہ پر چیف منسٹر وسندھرا راجے سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا ۔ ایوان میں آج صبح 11 بجے وقفہ صفر شروع ہوتے ہی اپوزیشن کانگریس ارکان نے مختلف نعروں پر مشتمل پوسٹرس لہرانے لگے جس پر چیف منسٹر سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔ اسپیکر نے یہ تیقن دیا تھا کہ ان کے مطالبات پر غور کیا جائے گا اس کے باوجود احتجاجی ارکان ایوان کے وسط میں پہنچ کر نعرے بلند کرنے لگے ۔ تاہم اسپیکر نے سوالات کی فہرست پیش کرتے ہی ریاستی وزیر کالی چرن صراف نے اس کا جواب دیا ۔ جس کے بعد اسپیکر کیلاش میگھوال نے اجلاس کی کارروائی 12-30 بجے تک ملتوی کردی ۔

TOPPOPULARRECENT