Saturday , January 20 2018
Home / ہندوستان / راجستھان اور بہار میں بارش

راجستھان اور بہار میں بارش

جئے پور ؍ پٹنہ 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) طوفان ہدہد کے اثر سے راجستھان اور بہار میں زبردست بارش ہوئی ہے اور یہاں رات کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راجستھان کے شمالی علاقوں میں مسلسل بارش کے ساتھ ساتھ رات کے اوقات میں درجہ حرارت 3 ڈگری سلسیس کم ہوا ہے۔ بیونڈی میں سب سے زیادہ 39 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

جئے پور ؍ پٹنہ 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) طوفان ہدہد کے اثر سے راجستھان اور بہار میں زبردست بارش ہوئی ہے اور یہاں رات کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راجستھان کے شمالی علاقوں میں مسلسل بارش کے ساتھ ساتھ رات کے اوقات میں درجہ حرارت 3 ڈگری سلسیس کم ہوا ہے۔ بیونڈی میں سب سے زیادہ 39 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اِسی طرح بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں طوفان ہدہد کی وجہ سے زبردست بارش ہوئی۔ تاہم کسی طرح کے نقصانات کی اطلاع نہیں ہے۔ ڈائرکٹر محکمہ موسمیات آر کے گیری نے بتایا کہ موجودہ صورتحال کل تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ یہاں فی گھنٹہ 20 تا 25 کیلو میٹر کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ پٹنہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اُنھوں نے کہاکہ انتظامیہ چوکسی اختیار کئے ہوئے ہے۔پرنسپل سکریٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ ویاس جی نے یہ بات بتائی۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی 4 ٹیموں کو کسی بھی امکانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رکھا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT