Tuesday , December 19 2017
Home / ہندوستان / راجستھان :بیوروکریٹس کیخلاف 3 سال میں 72 مقدمے

راجستھان :بیوروکریٹس کیخلاف 3 سال میں 72 مقدمے

جے پور۔ 25اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)راجستھان میں اینٹی کرپشن بیورو نے گزشتہ تین سال میں انڈین ایڈمنسٹریٹیو آفیسر (آئی اے ایس)اور راجستھان ایڈمنسٹریٹیو سروس (آراے ایس)افسران کے خلاف 72 مقدمات درج کئے ہیں۔ ریاست کے وزیر داخلہ گلاب چند کٹاریا نے آج اسمبلی میں وقفہ سوال میں ممبران اسمبلی کی جانب سے پوچھے گئے ضمنی سوالات کے جواب میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں 10 آئی اے ایس افسران کے خلاف 18 مقدمے اور 50 آر اے ایس افسران کے خلاف 54 کیس درج کئے گئے ہیں ۔ مذکورہ معاملے میں سے 10 معاملے میں چالان اور 6 معاملوں میں حتمی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اینٹی کرپشن بیورو میں درج معاملوں میں 11 آئی اے ایس اور 120 آر اے ایس حکام کے خلاف کورٹ میں چالان پیش کئے گئے اور 23 آئی اے ایس اور 112 آراے ایس حکام کے خلاف حتمی رپورٹ جمع کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ 24 آئی اے ایس اور 86 آر اے ایس حکام کے خلاف مقدمے زیر التوا ہیں۔ کٹاریا نے بتایا کہ مذکورہ افسران کے خلاف درج 56 معاملوں میں جانچ التوا میں ہے اور جن معاملوں میں عدالت میں چالان پیش کیا جا چکا ہے ، ان میں سے 5 معاملوں کو سی آر پی سی کی دفعہ 173 (8) کے تحت زیر التوا رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اینٹی کرپشن بیورو میں درج معاملوں میں عائد کئے گئے الزامات کافی پیچیدہ نوعیت کے ہوتے ہیں اس لئے اس میں وقت لگنا فطری ہے ۔

 

اقتصادی پیاکیج کے اعلان پر سنسکس 33ہزار سے متجاوز
ممبئی۔ 25اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بینکنگ اور بنیادی ڈھانچہ شعبہ کے لئے حکومت کے بڑی رقم کے اقتصادی پیکجوں کے اعلان سے پرجوش سرمایہ کاروں کی زبردست خریداری سے آج صبح شیئر بازار کھلتے ہی بی ایس ای کا سنسیکس 500 پوائنٹ سے زیادہ چھلانگ لگاکر پہلی بار 33ہزار کے پار نکل گیا۔نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی پہلی بار 10,300پوائنٹ کا اعداد و شمار پارکرنے میں کامیاب رہا۔
حکومت نے بپلک سیکٹرکے بینکوں کو آئندہ دو برس میں مجموعی طورپر 2.11لاکھ کروڑ روپے کی رقم دستیاب کرانے سے متعلق تجویز کو منگل کو منظوری دے دی ۔ اس سے ملک کے سب سے بڑے پبلک سیکٹر کے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے شے ئر 24فیصد سے زیادہ چڑ ھ گئے ۔ وہیں پرائیویٹ بینکوں ایچ ڈی ایف سی اور کوٹیک مہندرا میں گراوٹ درج کی گئی ۔

 

TOPPOPULARRECENT