Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / راجستھان : درجہ حرارت 51 ڈگری

راجستھان : درجہ حرارت 51 ڈگری

کوٹہ (راجستھان )،20مئی، (سیاست ڈاٹ کام ) کوٹہ ڈیویژن کے باران ضلع میں ایک 60سالہ خاتون گرمی کی شدت سے تاب نہ لاکر چل بسی۔ گورنمنٹ ہاسپٹل کے پرنسپال میڈیکل آفیسر ڈاکٹر جی اسی کشور نے بتایا کہ موئیکا گاؤں کے ساکن دورائی بائی کل ایمرجنسی وارڈ میں علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ ایک اور خاتون 27سالہ روشن گجر کل گرم موسم سے بے دم ہوگئی ، ضلع بوندی کے کاپرا کے علاقہ سے ہاسپٹل منتقلی کے دوران چل بسی ۔ دریں اثناء راجستھان میں گرمی شدت اختیار کرگئی ہے۔ ملک گیر سطح پر پلوڈی کے مقام پر درجہ حرارت سب سے زیادہ 51ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد چیرو میں 50.2 ڈگری سیلسیس، بیکانیر میں 49.5، گنگا نگر میں 49.1 ، جیسلمیر میں 49، بونڈہ میں 48.6 ، کوٹہ میں 48.2، اجئے پور میں46.5 ڈگری سیلسیس رہا۔

TOPPOPULARRECENT