Friday , September 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / راجستھان رائلز بدستور پسندیدہ ، آر سی بی کو غیرمعمولی بہتری درکار

راجستھان رائلز بدستور پسندیدہ ، آر سی بی کو غیرمعمولی بہتری درکار

احمدآباد ، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تین لگاتار ناکامیوں کے بعد سب سے پیچھے ہوجانے والے رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کیلئے غیرمعمولی پرفارمنس درکار رہے گا کہ ٹیبل ٹاپرز راجستھان رائلز (آر آر) کو ناکام کرسکیں جب یہ دونوں ٹیمیں کل یہاں آئی پی ایل میچ میں مدمقابل آئیں گی۔ چھ میچوں میں پانچ کامیابیوں کے ساتھ راجستھان والے 10 پوائنٹس لے کر

احمدآباد ، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تین لگاتار ناکامیوں کے بعد سب سے پیچھے ہوجانے والے رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کیلئے غیرمعمولی پرفارمنس درکار رہے گا کہ ٹیبل ٹاپرز راجستھان رائلز (آر آر) کو ناکام کرسکیں جب یہ دونوں ٹیمیں کل یہاں آئی پی ایل میچ میں مدمقابل آئیں گی۔ چھ میچوں میں پانچ کامیابیوں کے ساتھ راجستھان والے 10 پوائنٹس لے کر ٹاپ پوزیشن پر اطمینان سے پیش رفت کررہے ہیں، جبکہ اُن کی واحد ناکامی کنگس الیون پنجاب کے خلاف ہوئی جس میں وہ ٹائی کے بعد ایلیمنیٹر (سوپر اوور) میں شکست کھائے۔ اس کے برخلاف آر سی بی چار میچوں میں تین ناکامیوں کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں بالکلیہ نچلے مقام پر آگئے ہیں، اور اُن کی واحد کامیابی ڈیفنڈنگ چمپینس کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف اس ٹورنمنٹ کے افتتاحی مقابلے میں درج ہوئی تھی۔ تب سے آر سی بی کیلئے کچھ بھی کارگر ہوتا نظر نہیں آرہا ہے، حالانکہ اُن کے پاس کاغذ پر دیکھیں تو شاید سب سے زیادہ دھماکو بیٹنگ لائن اپ موجود ہے۔ ویراٹ کوہلی، کرس گیل، اے بی ڈی ولیرس، ریلی روسوو اپوزیشن بولنگ اٹیکس کی دھجیاں اڑانے کے مسلمہ ریکارڈ رکھتے ہیں لیکن نامعلوم کیا وجوہات ہیں کہ وہ سب اس ٹورنمنٹ میں ابھی تک کوئی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام ہوئے ہیں۔ اگرچہ کوہلی اور ڈی ولیرس نے بہت زیادہ خراب نہیں کھیلا، لیکن گیل کا فام بڑا مایوس کن رہا ہے اور وہ ٹیم کے گزشتہ میچ میں چینائی سوپر کنگس کے خلاف قطعی گیارہ سے باہر رہے۔ ویسٹ انڈیز کا دھماکو بیٹسمن خود اپنے معیارات کے تناظر میں بڑے خراب آئی پی ایل سے گزر رہا ہے

اور آر سی بی کی امیدیں زندہ رکھنا ہو تو انھیں تیزی سے اپنے تباہ کن بہترین فام میں واپس لوٹنا پڑے گا۔ اس ٹیم کی بولنگ کو بھی ہنوز نمایاں مظاہرہ پیش کرنا ہے حالانکہ اس یونٹ کی قیادت ورلڈ کپ کے ’مین آف دی ٹورنمنٹ‘ مچل اسٹارک کررہے ہیں۔ دوسری طرف راجستھان والے پہلے میچ سے ہی بڑے اطمینان سے آگے بڑھتے جارہے ہیں۔ اُن کی بیٹنگ جم چکی ہے جس میں اجنکیا رہانے اور شین واٹسن نے اوپننگ پوزیشنس عمدگی سے سنبھال لئے ہیں۔ مڈل آرڈر میں چٹان کی طرح سخت اسٹیو اسمتھ ہیں جو اننگز کو سنبھال کر آگے بڑھاتے ہیں لیکن گزشتہ میچ میں کنگس الیون پنجاب کے مقابل راجستھان کی ناکامی نے اس ٹیم کی بعض بولنگ خامیوں کو آشکار کیا ہے۔ اس طرح کوہلی کی بنگلور ٹیم اپنے میزبانوں کے پنجاب کے خلاف گزشتہ میچ کی بعض چیزوں سے کچھ سیکھے تو کچھ عجب نہیں کہ وہ بھی رائلز کو اُن کے ہوم گراؤنڈ میں ہرا سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT