راجستھان رائلز کی 8 وکٹس سے شاندار کامیابی

احمد آباد 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )راجستھان رائلز نے آج شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے آئی پی ایل سیزن 8 کے میچ میں چینائی سوپر کنگس کو 8 وکٹ سے شکست دیدی ۔ چینائی سوپر کنگس کی جانب سے 20 اوورس میں مقرر کئے گئے 156/4 کا نشانہ ٹیم نے 18.2 اوورس میں 157/2 کے ذریعہ پورا کرلیا۔ شین واٹسن نے شاندار 73 رنز بنائے اور اجنکیا رہانے 76 پر ناٹ آوٹ رہے۔ انہوں نے 55 گین

احمد آباد 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )راجستھان رائلز نے آج شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے آئی پی ایل سیزن 8 کے میچ میں چینائی سوپر کنگس کو 8 وکٹ سے شکست دیدی ۔ چینائی سوپر کنگس کی جانب سے 20 اوورس میں مقرر کئے گئے 156/4 کا نشانہ ٹیم نے 18.2 اوورس میں 157/2 کے ذریعہ پورا کرلیا۔ شین واٹسن نے شاندار 73 رنز بنائے اور اجنکیا رہانے 76 پر ناٹ آوٹ رہے۔ انہوں نے 55 گیندوں مںی 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے یہ اسکور کیا۔ واٹسن نے 47 گیندوں میں 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے۔ اسٹیون اسمتھ 6 کے انفرادی اسکور پر آوٹ ہوئے ۔ اس سے پہلے چینائی سوپر کنگس کے ڈین برایو نے 62 ناٹ آوٹ رنز کی مدد سے ٹیم کے اسکور کو 156 تک پہنچانے میں مدد کی

جبکہ ابتدائی وکٹس تیزی سے گر چکے تھے ۔ کپتان مہندر سنگھ دھونی 31 ناٹ آوٹ اور برایو نے ملک کر پانچویں وکٹ کی رفاقت میں 91 رنز بنائے اور ٹیم کا مجموعی اسکور کسی قدر بہتر ہوسکا۔ برایو کی جاریہ سیزن میں پہلی نصف سنچری تھی جو انہوں نے 29 گیندوں میں بنائی اور اس میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل ہیں۔ اس سے پہلے ڈین اسمتھ نے 29 گیندوں میں 40 رنز بناتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو کافی آگے بڑھایا جبکہ ایک مرحلے پر اس کا اسکور 39/3 تھا۔ پہلے چھ اوور میں پاور پلے کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش میں برنڈن میکولم 12 کے انفرادی اسکور پر آوٹ ہوگئے ۔ سریش رائنا اُن کے بعد صرف 4 رنز بناکر آوٹ ہوئے ۔ مختصر اسکور اس طرح رہا : چینائی سوپر کنگس 20 اوورس میں 156/4‘ ڈین اسمتھ (40)‘ ڈین برایو (62 ناٹ آوٹ) ‘ دھونی (31 ناٹ آوٹ)‘انکت شرما 1/26‘کرس موریس 1/19‘ پراوین تامبے 1/36‘ جیمس فالکنر 1/26 ۔راجستھان رائلز 18.2 اوورس ‘ 157/2 ۔ شین واٹسن (73)‘ اجنکیا راہانے (76 ناٹ آوٹ ) ‘ اشیش نہرا 0/32۔

TOPPOPULARRECENT