Friday , June 22 2018
Home / سیاسیات / راجستھان ضمنی انتخاب : کانگریس ،بی جے پی قائدین کے نام جاری

راجستھان ضمنی انتخاب : کانگریس ،بی جے پی قائدین کے نام جاری

جئے پور 11 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی اور کانگریس نے راجستھان میں اجمیر اور الوار لوک سبھا حلقوں اور منڈل گڑھ اسمبلی حلقہ کیلئے ہونے والے ضمنی انتخاب کی مہم میں حصہ لینے والے اپنے قائدین کے ناموں کا اعلان کردیا ہے ۔ ان حلقوں میں 29 جنوری کو ضمنی انتخاب ہونے والا ہے ۔ بی جے پی نے 40 قائدین کے ناموں کا اعلان کیا ہے جن میں وزیر اعظم نریندر مودی ‘ بی جے پی صدر امیت شاہ ‘ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ ‘ وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری اور چیف منسٹر وسندھرا راجے شامل ہیں۔ اس فہرست میں بی جے پی کے ریاستی قائدین کے نام بھی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT