Saturday , December 16 2017
Home / سیاسیات / راجستھان فوجداری ترمیمی بل کو چیلنج کیا جائیگا:کانگریس

راجستھان فوجداری ترمیمی بل کو چیلنج کیا جائیگا:کانگریس

جے پور۔ 25اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان ریاستی کانگریس کے صدر سچن پائلٹ نے فوجداری قانون سے متعلق ترمیمی بل کوسیلکٹ کمیٹی کو سونپنے کی مخالفت کرتے ہوئے آج کہا کہ اس بل کو واپس نہیں لیا گیا تو کانگریس اسے عدالت میں چیلنج کرے گی۔اسمبلی میں رات بھر دھرنے پر بیٹھے کانگریس ممبران اسمبلی سے آج صبح ملاقات کرنے کے بعد پائلٹ نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت نے عوام کے دباؤ میں ہی یہ بل سلیکٹ کمیٹی کو سونپا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کی جیت ہے ، لیکن کانگریس اسے واپس نہیں لئے جانے تک خاموش نہیں رہے گی اور اسے عدالت میں چیلنج کرے گی۔ پائلٹ نے کہا کہ یہ بل بدعنوان لوگوں کو قانونی تحفظ دینے والا تھا اور اس کے ذریعہ میڈیا پر بھی پابندی لگانی تھی، ایسے سیاہ قانون کو کسی بھی حالت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT