Wednesday , July 18 2018
Home / ہندوستان / راجستھان میںبائیک ۔کار کا تصادم‘2ہلاک

راجستھان میںبائیک ۔کار کا تصادم‘2ہلاک

کوٹا(راجستھان) ۔8جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) دوموٹر سیکل سوار برسرموقع ہلاک ہوگئے جب کہ پیچھے سے آنے والی ایک کار نے چندن لیا بائی پاس پر پیچھے سے انہیں ٹکر دے دی ۔ یہ واقعہ ضلع بارنگ کے قومی شاہراہ کے قریب پیش آیا ۔ دونوں مہلوکین کی شناخت ہری رام سہاریا ‘ عمر 35سال متوطن نیاگاؤں ضلع بارنگ اور 38سالہ امرسنگھ آہیر ساکن ضلع گونا مدھیہ پردیش کی گئی ہے ۔ کار ڈرائیور حادثہ کے بعد فرار ہوگیا لیکن کار ضبط کرلی گئی ۔ ایس ایچ اونے کہا کہ دو نعشیں موقع واردات سے دستیاب ہوئیں تھیں جنہیں پوسٹ مارٹم کے ورثا کے حوالے کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT