Friday , July 20 2018
Home / Top Stories / راجستھان میں انجینئرنگ طالب علم اسلم کا گولی مار کر قتل کردیاگیا

راجستھان میں انجینئرنگ طالب علم اسلم کا گولی مار کر قتل کردیاگیا

چورو‘ راجستھان۔ ایک انجینئرنگ طالب جس کی شناخت اسلم کے طور پر کی گئی ہے کوراجستھان کے ضلع چورو میں گولی مارکر اس کے دوست نے قتل کردیا۔میڈیار پورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ ہفتہ کے روز چیرو کے وارڈ نمبر38میں پیش آیا ۔

بتایاجارہا ہے کہ ملزم رمیش کھاتک کی متاثرہ اسلام اور سمیر سے دوستی تھی وارڈ نمبر38کے ساکن ہے۔ہفتہ کی دیررات کے وقت رامیش نے دونوں کو ریگر بستی بلایا۔

تینوں جس گاڑی پر سوا ر تھا وہ ایک دوکان پر رہی ‘ سگریٹ خریدی اور پیا۔اچانک رمیش نے ایک دیسی پستول نکالی اور اسلام پر فائیر کرکے فرار ہوگیا۔ متاثرہ کے سرپر گہرے چوٹ لگی او روہ زمین پر ڈھیر ہوگیا۔تیزی کے ساتھ اس کے جسم سے خون بہہ گیا او روہ موقع پر ہی فوت ہوگیا

۔چیروکوتوالی پولیس موقع پر پہنچ کر اسلام کو ڈی بی ایچ اسپتال منتقل جہاں پر ڈاکٹر نے اس کو مردہ قراردیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثے کے حوالے کردی گئی۔قتل کے متعلق پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ قتل کے پس پردہ رقمی لین دین کا معاملہ ہے۔

پولیس نے سمیر کو تحویل میں لے کر مزید تحقیقات کی اور رامیش کی سرگرمی کے ساتھ تلاش شروع کردی ہے۔

TOPPOPULARRECENT