Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / راجستھان میں ایمبولینس سرویس اسکام

راجستھان میں ایمبولینس سرویس اسکام

نئی دہلی۔/11ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) سی بی آئی کے بعد انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے راجستھان ایمبولینس اسکام میں فوجداری شکایت درج کی ہے۔ منی لانڈرنگ کے الزامات میں سابق چیف منسٹر اشوک گہیلوٹ، صدر پردیش کانگریس سچن پائلٹ اور سابق مرکزی وزیرکے دو فرزندان کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے اس خصوصی سی بی آئی ایف آئی اور پر از خود کارروائی کرتے ہوئے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کیس درج کیا ہے جس میں سینئر کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کے 2فرزند کرتی چدمبرم اور روی کرشنا کے علاوہ ویلار روی کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ یہ کیس گزشتہ سال جولائی میں بی جے پی اقتدار میں آنے کے بعد منظر عام پر آیا تھا۔ جئے پور پولیس نے سٹی میئر پنکج جوشی کی شکایت پر ایک فوجداری کیس درج کیا تھا۔ سی بی آئی کا یہ الزام ہے کہ ایک فرم چکتا ہیلت کیر کے حق میں ایمبولنس سرویس کے ٹنڈر کی منظوری میں دھاندلیوں کا ارتکاب کیا گیا ہے اور اس پراجکٹ میں فرم کو حد سے زیادہ بلز اور اضافی رقومات ادا کی گئی تھیں۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے مذکورہ حقائق کی بنیاد پر کہ اسکام میں رشوت دی گئی اور ناجائز رقومات کی منتقلی کی گئی ہےEDکی تحقیقات میں بہت جلد پتہ چلے گا کہ یہ رقم کس نے حاصل کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT