Wednesday , May 23 2018
Home / ہندوستان / راجستھان میں ایک کنٹل بیف ضبط

راجستھان میں ایک کنٹل بیف ضبط

جئے پور ۔ 26نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس نے آج دعویٰ کیا کہ تقریباً ایک کنٹل بیف ‘پانچ گائیں اور پانچ گاڑیاں ضلع بھرت پور میں کل رات دیر گئے ضبط کرلیں ۔ ایک خبر کی بنیاد پر دیہات میں یہ دھاوا کیا گیا ۔ تین موٹرسیکلیں اور ایک مزید گاڑی بھی ضبط کی گئی ۔ اسٹیشن ہاؤز آفیسر ‘ پولیس اسٹیشن راکیش کمار نے کہا کہ ملزم جو بیف اور گائیں منتقل کرنے والا تھا ‘ کارروائی کے دوران فرار ہوگیا اور اس کی تلاش جاری ہے ۔ ضبط ہونے والی اشیاء میں ایک کنٹل بیف‘ پانچ گائیں اور ایک پک اپ جیپ ‘ تین موٹر سیکلیں اور ایک کار شامل ہیں۔ راجستھان میں بیف پر امتناع عائد ہے اور آئے دن پولیس کارروائیوں میں بیف ضبط کیا جاتا اور ملزمین کو گرفتار کیا جاتاہے ۔

TOPPOPULARRECENT