Friday , June 22 2018
Home / ہندوستان / راجستھان میں بی جے پی رکن اسمبلی کی دھمکیوں پر تنازعہ

راجستھان میں بی جے پی رکن اسمبلی کی دھمکیوں پر تنازعہ

چیف میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر ضلع کوٹہ مستعفی

چیف میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر ضلع کوٹہ مستعفی
جئے پور ۔ 19 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع کوٹہ کے چیف میڈیکل اینڈ ہیلت کو مبینہ دھمکیاں دینے پر تنازعہ پیدا ہونے کے بعد بی جے پی رکن اسمبلی پر ہلاد گنجال نے اپنی اس حرکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے جب کہ ایک مرونرس کے تبادلہ کے مسئلہ پر ذہنی ہراسانی کے خلاف بطور احتجاج میڈیکل آفیسر نے استعفیٰ دیدیا ہے ۔ چیف میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر بی این یادو کو مبینہ دھمکیاں دینے کے بارے میں وضاحت طلبی پر رکن اسمبلی نے ریاستی صدر بی جے پی کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا کہ استعفیٰ کا فیصلہ ایک جذباتی ردعمل ہے ۔ انہوں نے یہ اعتراف کیا کہ میں نے بعض نازیبا الفاظ استعمال کئے ہیں اگر کسی کے جذبات مجروح ہوئے ہیں تو یہ میرے لیے افسوسناک ہے ۔ رکن اسمبلی نے مکتوب کی ایک کاپی چیف منسٹر کے دفتر کو بھی روانہ کی ہے ۔ بی جے پی رکن اسمبلی جو کہ شمالی کوٹہ کی نمائندگی کرتے ہیں ۔ میڈیکل آفیسر کو یہ دھمکی دی تھی کہ ایک پارٹی کارکن کے رشتہ دار کا تبادلہ نہ کرنے پر سنگین نتائج برآمد ہوں گے جس سے دل برداشتہ ہو کر یادو نے اپنا استعفیٰ ریاستی حکومت کو روانہ کردیا ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کو یہ تیقن دینا چاہئے کہ پرامن اور سازگار ماحول میں کام کرنے کا موقع دیا جائے گا اور انہیں شخصی محافظ بھی فراہم کئے جائیں ۔ اگرچیکہ میڈیکل اینڈ ہیلت ڈائرکٹر بی کے مینا نے اس واقعہ سے لا علمی کا اظہار کیا ہے لیکن ریاستی بی جے پی نے رکن اسمبلی کو نوٹس روانہ کرتے ہوئے وضاحت طلب کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT