Sunday , September 23 2018
Home / Top Stories / راجستھان میں خاتون کا گینگ ریپ،ویڈیو سوشیل میڈیا پر اَپ لوڈ

راجستھان میں خاتون کا گینگ ریپ،ویڈیو سوشیل میڈیا پر اَپ لوڈ

کوٹہ۔ 10 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام) جرم کے گھناؤنے واقعہ میں راجستھان کے ضلع بارن میں چھ نوجوانوں نے چالیس سالہ خاتون کو عصمت دری کا شکار بنایا ، اور اتنا ہی نہیں بلکہ اپنی انسانیت سوز حرکت کی فلمبندی بھی کی نیز اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ڈال دیاہے۔ پولیس نے آج بتایا کہ یہ واقعہ ایک ماہ پرانا ہے لیکن متاثرہ نے اپنی شکایات مہیلا پولیس اسٹیشن میں تاخیر سے اُس وقت درج کرائی جب اُسے معلوم ہوا کہ سوشل میڈیا پر اُس کے ریپ کا ویڈیو زیرگشت ہے۔ پولیس نے چھ افراد کے خلاف آئی پی سی کے سیکشن 376 اور آئی ٹی ایکٹ کے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا لیکن ابھی کوئی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT