Wednesday , August 22 2018
Home / ہندوستان / راجستھان میں دو دلتوں کو ہلاک کردیا گیا

راجستھان میں دو دلتوں کو ہلاک کردیا گیا

جئے پور ۔ 3 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) دو دلتوں جن میں ایک کم عمر لڑکا شامل ہے ، اُنھیں راجستھان کے اضلاع بھرت پور اور الوار میں پیش آئے علحدہ واقعات میں شدید مار پیٹ کے ذریعہ موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا ، عہدیداروں نے آج یہ بات بتائی ۔ ایک پولیس آفیسر نے کہاکہ دلت مزدور 26 سالہ جسونت جاتو کو گزشتہ شب اس قدر زدوکوب کیا گیا کہ وہ مرگیا ۔ بھرت پور میں تین چار لوگوں نے اس کے گھانس پھونس والے گھر کو آگ لگادی ۔ کمہیر پولیس اسٹیشن ایس ایچ او سیتارام مینا نے کہاکہ یہ واقعہ کمہیر علاقہ میں پیش آیا جہاں ملزمین نے جسونت کو کسی قدیم جھگڑے میں بری طرح مارا پیٹا اور اُس کے گھر کو آگ لگادی ۔ جسونت زخموں کی تاب نہ لاسکا اور مرگیا۔ اُس کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا ہے ۔ ضلع الوار میں گزشتہ روز ہولی جشن کے دوران نوجوانوں کے دو گروہوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی ، پولیس کے بموجب مقتول 16 سالہ نیرج جاتو اپنی برادری کے ارکان کے ساتھ ہولی کھیل رہا تھا کہ ایک دیگر ٹاؤن سے آئے بعض نوجوانوں کے ساتھ اُن کی جھڑپ ہوگئی ۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ میں نیرج کی موت ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT