Tuesday , January 23 2018
Home / ہندوستان / راجستھان میں سوائن فلو، مزید 7 مریض فوت

راجستھان میں سوائن فلو، مزید 7 مریض فوت

جئے پور ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان میں سوائن فلو کے سبب گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 7 اموات ہوئیں، جس کے ساتھ اس متعدی وباء H1N1 سے فوت ہونے والوں کی مجموعی تعداد 302 ہوگئی ہے، جن کے منجملہ سب سے زیادہ 57 افراد یکم ؍ جنوری تا 5 مارچ ریاستی دارالحکومت جئے پور میں فوت ہوئے، محکمہ صحت و طبابت نے یہ انکشاف کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ 16,

جئے پور ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان میں سوائن فلو کے سبب گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 7 اموات ہوئیں، جس کے ساتھ اس متعدی وباء H1N1 سے فوت ہونے والوں کی مجموعی تعداد 302 ہوگئی ہے، جن کے منجملہ سب سے زیادہ 57 افراد یکم ؍ جنوری تا 5 مارچ ریاستی دارالحکومت جئے پور میں فوت ہوئے، محکمہ صحت و طبابت نے یہ انکشاف کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ 16,910 مریضوں کے معائنے کئے گئے تھے اور 5,856 کے معائنے مثبت پائے گئے۔ محکمہ صحت و طبابت کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ڈاکٹر اشوک پناگراہیا کی قیادت میں ایک ٹاسک فورسیس نے سواستھ بھون میں منعقدہ اجلاس میں اس وباء سے پیدا شدہ تازہ ترین صورتحال اور انسداد اقدامات کا جائزہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT