Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / راجستھان میں سوائن فلو سے مزید 3اموات

راجستھان میں سوائن فلو سے مزید 3اموات

جئے پور۔/3فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان میں سوائن فلو سے آج مزید 3افراد فوت ہوجانے کے بعد اس مرض سے فوت ہونے والوں کی تعداد 52تک پہنچ گئی ہے جس کے باعث سرکاری حکام نے سوائن فلو کے جراثیم پھیلنے سے روکنے کیلئے موثر اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ میڈیکل اینڈ ہیلت ڈائرکٹوریٹ نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اضلاع چتور گڑھ ، جئے پور اور ک

جئے پور۔/3فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان میں سوائن فلو سے آج مزید 3افراد فوت ہوجانے کے بعد اس مرض سے فوت ہونے والوں کی تعداد 52تک پہنچ گئی ہے جس کے باعث سرکاری حکام نے سوائن فلو کے جراثیم پھیلنے سے روکنے کیلئے موثر اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ میڈیکل اینڈ ہیلت ڈائرکٹوریٹ نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اضلاع چتور گڑھ ، جئے پور اور کوٹہ کے سرکاری دواخانوں میں ایک ، ایک موت واقع ہوئی ہے۔ دریں اثناء جئے پور کلکٹر کرشنا کنول نے اسکولوں کو ہدایت دی ہے کہ فبروری کے اواخر تک صبح کا اجتماع ( اسمبلی ) منعقد نہ کریں جبکہ میڈیکل اینڈ ہیلت منسٹر نے سرکاری ہاسپٹلوں کو ہدایت دی ہے کہ متاثرین کے معائنوں کی رپورٹ اندرون 12گھنٹے آن لائن داخل کریں اور ہنگامی حالات کے پیش نظر ڈاکٹروں اور میڈیکل اسٹاف کی رخصتیں منسوخ کردی گئیں۔ علاوہ ازیں میڈیکل اینڈ ہیلت ڈائرکٹوریٹ میں سوائن فلو کیلئے ایک خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے تاکہ مریضوں کو ٹیلی فون پر ربط قائم کرنے کی سہولت ہوسکے جبکہ سرکاری ہاسپٹلوں میں سوائن فلو پر مریضوں کیلئے علحدہ وارڈس کا قیام اور مطلوبہ ادویات فراہم کئے جارہے ہیں۔ دریں اثنا سوائن فلو سے متاثرہ سابق چیف منسٹر اشوک گہیلوٹ اور راجستھان کے وزیر داخلہ جی سی کٹاریہ کی حالت میں آج بہتری آئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT