Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / راجستھان میں سوائن فلو سے مزید 5 افراد فوت

راجستھان میں سوائن فلو سے مزید 5 افراد فوت

جئے پور ۔ 6 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : راجستھان میں سوائن فلو سے مزید 5 افراد جانبر نہ ہوسکے ۔ جاریہ سال اس مرض سے فوت ہونے والوں کی تعداد 73 تک پہنچ گئی ۔ میڈیکل اینڈ ہیلت ڈپارٹمنٹ کے ذرائع نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ اضلاع اجمیر ، بارمیر ، جودھپور ، بانسواڑہ اور چتور گڑھ میں ایک ایک اموات واقع ہوئی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ طبی معائنہ 497 ا

جئے پور ۔ 6 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : راجستھان میں سوائن فلو سے مزید 5 افراد جانبر نہ ہوسکے ۔ جاریہ سال اس مرض سے فوت ہونے والوں کی تعداد 73 تک پہنچ گئی ۔ میڈیکل اینڈ ہیلت ڈپارٹمنٹ کے ذرائع نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ اضلاع اجمیر ، بارمیر ، جودھپور ، بانسواڑہ اور چتور گڑھ میں ایک ایک اموات واقع ہوئی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ طبی معائنہ 497 افراد H1N1 پازیٹیو پائے گئے جس میں سے 73 افراد یکم جنوری تا 5 فروری فوت ہوگئے ۔ دریں اثناء پرنسپل سکریٹری میڈیکل اینڈ ہیلت ڈپارٹمنٹ مکیش شرما نے بتایا کہ ریاست کے دیہی اور شہری علاقوں میں بیداری مہم کے ساتھ گھر گھر سروے کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT