Tuesday , December 11 2018

راجستھان میں سوائن فلو سے مزید 8 افراد فوت

جئے پور ۔ 12 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : راجستھان میں سوائن فلو سے مزید 8 افراد جانبر نہ ہوسکے ۔ اس طرح مہلک مرض سے مرنے والوں کی تعداد 117 تک پہنچ گئی ۔ میڈیکل اینڈ ہیلت ڈائرکٹوریٹ کے عہدیداروں نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ 8 متوفیوں میں 3 کا تعلق بارمیر اور جودھپور ، بانسوارہ ، جھنجو اور جیلمیر اور سکر میں ایک ایک اموات ہوئی ہیں ۔ جب کہ طبی

جئے پور ۔ 12 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : راجستھان میں سوائن فلو سے مزید 8 افراد جانبر نہ ہوسکے ۔ اس طرح مہلک مرض سے مرنے والوں کی تعداد 117 تک پہنچ گئی ۔ میڈیکل اینڈ ہیلت ڈائرکٹوریٹ کے عہدیداروں نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ 8 متوفیوں میں 3 کا تعلق بارمیر اور جودھپور ، بانسوارہ ، جھنجو اور جیلمیر اور سکر میں ایک ایک اموات ہوئی ہیں ۔ جب کہ طبی معائنوں میں 1404 افراد سوائن فلو سے متاثرہ پائے گئے اور ریاست میں یکم جنوری سے اب تک 117 افراد فوت ہوگئے ۔

سوائن فلو کے خلاف کانگریس اور عام آدمی پارٹی کا احتجاج
بھوپال ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے آج ریاستی وزیر صحت نروتم مشرا کی قیامگاہ کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس وباء کے پھیلنے پر قابو پانے میں ناکامی پر ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریاستی وزیرصحت ہلاکتوں کی حقیقی تعداد پوشیدہ رکھ رہے ہیں۔ کانگریس کے کارپوریٹر مونو سکسینہ نے احتجاج کی قیادت کی۔ انہیں پولیس نے ریاستی وزیر کی قیامگاہ تک پہنچنے سے روک دیا۔ انہوں نے پرنسپل سکریٹری ہیلتھ کے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا۔

TOPPOPULARRECENT