Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / راجستھان میں سوائن فلو سے مزید 8 اموات

راجستھان میں سوائن فلو سے مزید 8 اموات

جئے پور۔ 8 فروری (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سوائن فلو سے مزید 8 افراد فوت ہوگئے جس کے ساتھ ہی اس سال یہ خطرناک و مہلک وباء سے اس ریاست میں فوت ہونے والوں کی مجموعی تعداد 81 تک پہونچ گئی۔ ریاستی نظامت صحت و طبابت کے ایک عہدیدار نے یہ اطلاع دیتے ہوئے مزید کہا کہ راجستھان میں اس سال یکم جنوری تا 7 فروری 750 افراد H1N1 و

جئے پور۔ 8 فروری (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سوائن فلو سے مزید 8 افراد فوت ہوگئے جس کے ساتھ ہی اس سال یہ خطرناک و مہلک وباء سے اس ریاست میں فوت ہونے والوں کی مجموعی تعداد 81 تک پہونچ گئی۔ ریاستی نظامت صحت و طبابت کے ایک عہدیدار نے یہ اطلاع دیتے ہوئے مزید کہا کہ راجستھان میں اس سال یکم جنوری تا 7 فروری 750 افراد H1N1 وائرس سے متاثر پائے گئے تھے جن کے منجملہ 81 افراد فوت ہوگئے ہیں۔ ضلع الور کے چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر آر کے مینا نے کہا کہ بی جے پی رکن اسمبلی دھرم پال چودھری کا گزشتہ روز سوائن فلو معائنہ مثبت برآمد ہوا ہے۔ اس طرح وہ بھی اس وباء سے متاثر ہوگئے ہیں۔ چودھری کو شہر میں واقع ارکان اسمبلی کے کوارٹرس میں ان کے گھر منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ سابق چیف منسٹر اشوک گہلوٹ اور ریاستی وزیر داخلہ جی سی کٹاریہ بھی 15 دن قبل سوائن فلو سے متاثر ہوئے تھے جو دونوں ہنوز زیرعلاج ہیں۔ راجستھان میں 33 کے منجملہ 29 اضلاع سوائن فلو سے متاثر ہیں۔ تاحال اجمیر میں سب سے زیادہ 19 افراد سوائن فلو سے فوت ہوئے ہیں۔ جئے پور میں 18 اور ناگو میں 6 افراد میں وباء سے فوت ہوئے ہیں۔

گجرات میں سوائن فلو سے 10 اموات
احمد آباد ۔ /8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں آج مزید 10 افراد سوائن فلو کا شکار ہوگئے جس کے بعد اس وبا کے باعث جنوری سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 81 تک پہونچ گئی ہیں ۔ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج ریاست میں سب سے زیادہ 10 اموات ریکارڈ کی گئی ۔ جبکہ 46 نئے پازیٹیو کیسیس کا پتہ چلا ۔ ریاست میں ضلع کچھ سب سے زیادہ متاثر رہا اور آج 16 نئے کیسیس ریکارڈ کئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT