Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / راجستھان میں سینئر آئی اے ایس عہدیدار رشوت کے الزام میں گرفتار

راجستھان میں سینئر آئی اے ایس عہدیدار رشوت کے الزام میں گرفتار

جئے پور 17 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان میں ایک سینئر آئی اے ایس عہدیدار اشوک سنگھوی کو رشوت مقدمہ میں انسداد رشوت ستانی بیورو نے آج صبح کی اولین ساعتوں میں یہ گرفتار کرلیا ۔ ایک کانکن کی چھ بند کانوں کے احیاء میں رشوت سے متعلق مقدمہ میں یہ آٹھویں گرفتاری ہے ۔ تازہ گرفتاریوں کی تفصیل بتاتے ہوئے آئی جی اے سی بی دنیش ایم این نے کہا کہکل رات دیر گئے دھاوے میںانسداد رشوت ستانی بیورو کو سنگھوی کی قیامگاہ سے انتہائی مہنگی شراب کی 177 بوتلیں اور 104 برانڈز بھی دستیاب ہوئے ہیں۔ سنگھوی کے خلاف ایکسائز ایکٹ کے تحت بھی اشوک نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں درج کرلیا گیا ہے ۔ سنگھوی 1983 بیاچ کے آئی اے ایس عہدیدار ہیں جو راجستھان اسٹیٹ مائینس اینڈ منرلس لمیٹیڈ اودئے پور کے صدر نشین اور سکریٹری محکمہ کانکنی بھی ہیں۔ ان کی گرفتاری صبح کی اولین ساعتوں میں عمل میں لائی گئی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT