Friday , October 19 2018
Home / Top Stories / راجستھان میں قتل کردہ مسلم شخص کے ورثا کو امداد ،ممتابنرجی کا اعلان

راجستھان میں قتل کردہ مسلم شخص کے ورثا کو امداد ،ممتابنرجی کا اعلان

کولکاتہ ،8دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے راجستھان میں لو وجہاد کے نام پر مارے گئے بنگالی مسلم افرازالاسلام کے اہل خانہ کو 3لاکھ روپے کی امداد کے ساتھ ساتھ فیملی کے کسی رکن کو نوکری بھی دینے کا اعلان کیا ہے ۔ افرازکی فیملی سے تعزیت کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ میں لکھا ہیکہ راجستھان میں پیش آیا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ۔ہماری ریاست کے مالدہ ضلع کے رہنے والے افرازالاسلام خان کو بہیمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ہے ۔اس کی وجہ سے اس کے خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ گیا ہے ۔ہم نے اس خاندان کی مدد کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ مقتول کے خاندان کو بنگال حکومت 3لاکھ روپے دے گی۔ وزیراعلیٰ نے اس واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد ہی کل ٹوئیٹ کرتے ہوئے اس پورے واقعہ پر غم و غصہ کا اظہار کیا تھا اور اپنے ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ کوئی انسان اس قدر حیوانیت پر کیسے اتر سکتا ہے ؟۔افراز گزشتہ 12سال سے وہاں کام کررہا تھا اور وہیں سے وہ اپنی ماں ، بیوی اور بیٹی کی کفالت کیلئے روپے بھیجتا تھا۔ وہ مالدہ ضلع کے کالیاچک بلاک کے سیدا پور کا متوطن تھا ۔خیال رہے کہ دو دن قبل راجستھان کے راجسمند ضلع میں شنبھولال نے افراز کو کام دلانے کے نام پر بلایا اور اس کے بعد پیچھے سے کدال سے حملہ کردیا۔ پوری طرح سے مارنے کے بعدپٹرول چھڑک کر آگ لگادی اور اس پورے واقعہ کی ویڈیوگرافی کرنے کے بعد لووجہاد میں ملوث افراد کو سبق سکھانے کے پیغام کے ساتھ ویڈیو کو واٹس ایپ پر عام کردیاگیا۔

TOPPOPULARRECENT