Thursday , November 23 2017
Home / سیاسیات / راجستھان میں مجالس مقامی کے انتخابات

راجستھان میں مجالس مقامی کے انتخابات

بی جے پی اور کانگریس کے درمیان طاقت کا توازن برقرار
جئے پور۔2 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان میں مجالس مقامی کے ضمنی انتخابات میں حکمران بی جے پی اور اپوزیشن کانگریس نے اپنی اپنی نشستوں پر قبضہ برقرار رکھا جبکہ منگل کو منعقدہ انتخابات میں 37 نشستوں میں سے 19 پر بی جے پی اور 14 پر کانگریس نے کامیابی حاصل کرلی۔ ریاست میں پنچایت اور میونسپل کونسل کے ضمنی انتخابات میں حکمران پارٹی اور اصل اپوزیشن نے صرف ایک اضافی نشست حاصل کی ہے۔ جبکہ ووٹوں کی گنتی کل کروائی گئی تھی۔ مرکز کی جانب سے کرنسی نوٹوں کی منسوخی کے پس منظر میں ریاست کے 20 اضلاع میں مجالس مقامی کے ضمنی انتخابات 29 نومبر کو منعقد کئے گئے تھے اور اس کے نتائج پر تجسس پیدا ہوگیا تھا۔ ایک دن قبل بی جے پی نے مہاراشٹرا میں بلدی انتخابات کے پہلے مرحلہ اور گجرات کے مجالس مقامی کے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی جس کی بناء پارٹی یہ دعوی کیا ہے کہ عوام نے نوٹ بندی کے فیصلہ کی توثیق کردی ہے۔

 

دھولیہ فسادات ، اسمبلی میں رپورٹ کی پیشکشی کیلئے کانگریس کا مطالبہ
ممبئی 2؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ریاست مہاراشٹر کے دھولیہ شہر میں 6؍جنوری2013 کو ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کی تحقیقات کئے کمیشن کی رپورٹ اگلے ہفتہ سے ریاستی اسمبلی کے جاری ہونے والے ناگپور اجلاس کے دوران پیش کی جائے اور ملزمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے یہ مطالبہ آج یہاں مہاراشٹر کے سابق اقلیتی امور وزیر وسینیئر کانگریس رکن اسمبلی محمد عارف نسیم خان نے کیا ۔ واضح رہے کہ ان فسادات میں پولیس فائرنگ کی وجہ سے چھ مسلم نوجوان شہید ہوئے تھے جبکہ 50سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT