Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / راجستھان میں کمسن لڑکی کی شادی منسوخ

راجستھان میں کمسن لڑکی کی شادی منسوخ

جودھ پور ۔ /23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک 17 سالہ لڑکی جس کی شادی تین سال قبل کردی گئی تھی اپنی شادی کی تنسیخ کیلئے دعا کررہی تھی ۔ اس کی شادی ایک 11 سالہ لڑکے سے 2003 ء میں ہوئی تھی جبکہ برادری کے ارکان نے اس کے والدین پر اس شادی کیلئے دباؤ ڈالا تھا ۔ اپنے والد کے انتقال کے بعد لڑکی کے سسرالی رشتہ دار برادری کے قائدین کے ساتھ اس کی ماں پر دباؤ ڈال رہے تھے کہ وہ اسے اپنے شوہر کے گھر بھیج دیں ۔ جبکہ کمسن لڑکی اپنے شوہر کے گھر جانے پر راضی نہیں تھی ۔ چنانچہ اس نے سارتھی ٹرسٹ سے ربط پیدا کیا اور فیملی کورٹ میں اپنی شادی کی تنسیخ کیلئے ماہ جون میں درخواست پیش کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT