Saturday , October 20 2018
Home / Top Stories / راجستھان میں ہجومی تشدد ، گاؤ دہشت گردوں کے حملے میں ایک شخص ہلاک

راجستھان میں ہجومی تشدد ، گاؤ دہشت گردوں کے حملے میں ایک شخص ہلاک

اکبر خان فوت ، اسلم خان بچ نکلنے میں کامیاب

جئے پور ۔ /21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں بے قصور افر اد کو ہجوم کے ہاتھوں وحشیانہ انداز میں مار پیٹ کے ذریعہ ہلاک کرنے کے واقعات پر جاری تشویش و تنقیدوں کے درمیان راجستھان میں آج پیش آئے ایک تازہ ترین واقعہ میں گاؤ دہشت گردوں نے ایک شخص کو گائیوں کی اسمگلنگ کے الزام میں حیوانی انداز میں زدوکوب کرتے ہوئے ہلاک کردیا ۔ رام گڑھ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او سبھاش شرما نے کہا کہ 28 سالہ اکبر خاں اپنے ایک دوست اسلم خاں کے ساتھ گائیوں کو ہریانہ میں واقع اپنے گاؤں لے جارہے تھے ۔ یہ دونوں کل رات راجستھان کے ضلع الور کے جنگلاتی علاقہ سے گزر رہے تھے کہ لالہ وانڈی کے قریب پانچ افراد نے ان پر وحشیانہ انداز میں حملہ کردیا ۔ گاؤ دہشت گردوں نے شبہ کیا کہ اکبراور اسلم گائیوں کی اسمگلنگ کررہے ہیں۔ لیکن ان کے الزامات کی ہنوز توثیق نہیں ہوسکی ہے ۔ پولیس نے اس ضمن میں دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ راجستھان کی چیف منسٹر وسندھرا راجے سندھیا نے سخت کارروائی کا وعدہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT