Monday , July 23 2018
Home / ہندوستان / راجستھان میں ہلکی شدت کے زلزلہ کا جھٹکہ

راجستھان میں ہلکی شدت کے زلزلہ کا جھٹکہ

جئے پور ۔ 8جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک ہلکی شدت کے زلزلہ کا جھٹکہ آج جئے پور اور مضافاتی علاقہ کو دہلانے کی وجہ بن گیا ۔ تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ زلزلہ کے اس جھٹکے کی شدت ریکٹر پیمانہ جئے پور پر 4.3 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلہ کا مبدا جئے پور میں تھا اور زلزلہ کا جھٹکہ 9:43 منٹ پر محسوس کیا گیا ۔ دورافتادہ علاقوں میں اسی وقت زلزلہ محسوس کیا گیا ۔ پولیس کنٹرول روم کے بموجب انہیں بھی کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب یہ زلزلہ نوعیت کے اعتبار سے خطرناک نہیں تھا۔

TOPPOPULARRECENT