Wednesday , December 19 2018

راجستھان میں 4.2 شدت کا زلزلہ

جئے پور ۔ 18 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان اور قریبی علاقوں میں زلزلہ محسوس کیا گیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 درج ہوئی ۔ محکمہ موسمیات نے یہاں بتایا کہ اس زلزلے کا مبداء جودھپور رہا ۔ زلزلے کے جھٹکے چند سکنڈ تک محسوس کئے گئے جس نے عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کردیا ، تاہم پولیس کے مطابق کہیں سے کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

 

لکھنو بھی آلودگی کی زد میں، پانی کا چھڑکاؤ جاری
اس دوران اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنو میں خطرے کی حد تک پہنچ چکی فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے مختلف احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں اور پانی کا چھڑکاؤ بھی جاری ہے ۔ میونسپل کارپوریشن کو ٹینکوں کے ذریعہ پانی کے چھڑکاؤ کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ درختوں، سڑکوں اور اسکولوں کے قریب اس کام کو تیز رفتاری کے ساتھ کیا جا رہا ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT