Tuesday , January 23 2018
Home / سیاسیات / راجستھان میں 5بلدیات پر بی جے پی کامیاب

راجستھان میں 5بلدیات پر بی جے پی کامیاب

جئے پور۔/25نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے راجستھان میں 6کے منجملہ 5میونسپل کارپوریشنوں میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور نئے کونسلرس میئر کا انتخاب کریں گے۔ اسٹیٹ الیکشن کمیشن کے ذرائع نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ بیکانیر میونسپل کارپوریشن میں 60وارڈس میں سے 35پر بی جے پی اور 16پر کانگریس ، 9پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ

جئے پور۔/25نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے راجستھان میں 6کے منجملہ 5میونسپل کارپوریشنوں میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور نئے کونسلرس میئر کا انتخاب کریں گے۔ اسٹیٹ الیکشن کمیشن کے ذرائع نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ بیکانیر میونسپل کارپوریشن میں 60وارڈس میں سے 35پر بی جے پی اور 16پر کانگریس ، 9پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ اودے پور میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے جہاں پر 55وارڈس میں سے49پر حکمران جماعت، صرف 3پر کانگریس، ایک سی پی ایم اور 2آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں کوٹہ میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی 57، کانگریس 6، آزاد 2، جودھپور میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی39 ، کانگریس 10، آزاد 5، جئے پور میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی 65، کانگریس 14پر کامیابی حاصل کی جبکہ 12وارڈس میں نتائج کا اعلان باقی ہے۔ بھرت پور میونسپل کارپوریشن میں میئر کے انتخابات میں سخت مقابلہ درپیش ہوگا کیونکہ50 وارڈس میں سے بی جے پی کو 18، کانگریس کو 11، بی ایس پی ایک اور آزاد امیدواروں کو 20 حلقوں میں کامیابی ملی ۔

TOPPOPULARRECENT