Saturday , June 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / راجستھان کا نئے ہوم گراؤنڈ پر آج پنجاب سے مقابلہ

راجستھان کا نئے ہوم گراؤنڈ پر آج پنجاب سے مقابلہ

پونے ، 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان رائلز کی کوشش رہے گی کہ تیزی سے اپنے نئے ’ہوم گراؤنڈ‘ سے ہم آہنگ ہوجائیں جب وہ انڈین پریمیر لیگ کے آٹھویں سیزن کے اپنے افتتاحی مقابلے میں گزشتہ سال کے رنرز اپ کنگس الیون پنجاب سے کل یہاں نبرد آزما ہوں گے۔ رائلز جن کی صفوں میں 2015ء ورلڈ کپ ونرز کے تین کھلاڑی شین واٹسن، اسٹیون اسمتھ اور جیمز فاکنر

پونے ، 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان رائلز کی کوشش رہے گی کہ تیزی سے اپنے نئے ’ہوم گراؤنڈ‘ سے ہم آہنگ ہوجائیں جب وہ انڈین پریمیر لیگ کے آٹھویں سیزن کے اپنے افتتاحی مقابلے میں گزشتہ سال کے رنرز اپ کنگس الیون پنجاب سے کل یہاں نبرد آزما ہوں گے۔ رائلز جن کی صفوں میں 2015ء ورلڈ کپ ونرز کے تین کھلاڑی شین واٹسن، اسٹیون اسمتھ اور جیمز فاکنر موجود ہیں، اپنی مثبت شروعات کیلئے کرس موریس سے بھی امیدیں رکھیں گے جو 1.4 کروڑ روپئے کی اُن کی سب سے مہنگی خریداری ہوئی۔ موریس کو اُن کی آل راؤنڈ صلاحیتوں کے سبب شامل کیا گیا ہے اور اس معاملے میں ان سے فاکنر کے ساتھ جوڑی بنانے کی توقع ہے۔ گیند کے ذریعے موریس نے گزشتہ سال رام سلام T20 میں لائنس کیلئے ریکارڈ پرفارمنس پیش کیا ہے۔ مگر رائلز کیلئے بڑا چیلنج نئے ہوم گراؤنڈ تک ہم آہنگ ہونا رہے گا

جبکہ اُن کے حقیقی ہوم گراؤنڈ جئے پور کو راجستھان کرکٹ اسوسی ایشن (آر سی اے) میں تنازع کی وجہ سے اس ایونٹ سے حذف کردیا گیا ہے۔ چونکہ کیپٹن واٹسن اور اسٹوارٹ بنّی آل راؤنڈ کے کردار بھی نبھاتے ہیں، اس لئے چیف کوچ پیاڈی اَپٹن کا احساس ہے کہ موریس کی شمولیت رائلز کو کافی متبادل فراہم کرتی ہے۔ انھوں نے دو لیگ اسپنروں دنیش سالوکھے اور پردیپ ساہو کو بھی شامل کرلیا ہے ، جو اس فارمٹ میں اپنی ٹیم کیلئے فیصلہ کن رول ادا کرسکتے ہیں۔ دریں اثناء اسمتھ گزرے سال کے دوران بہترین مظاہروں سے بلند حوصلہ اس آئی پی ایل میں شرکت کررہے ہیں۔ انھوں نے 2096 رنز تمام فارمٹس کے 31 انٹرنیشنل میچز میں 69.86 کے شاندار اوسط پر اسکور کئے ہیں

، جن میں آٹھ سنچریاں شامل ہیں۔ اس مدت کے دوران انھوں نے آسٹریلیا کی ٹسٹ ٹیم کی قیادت بھی کی اور کامیاب ورلڈ کپ مہم میں نمایاں اسکورر (402 رنز بہ اوسط 67 ، بشمول فائنل کی ناٹ آؤٹ ففٹی) رہے۔ کنگس الیون پنجاب کے کیپٹن جارج بیلی جن کو گزشتہ سیزن وکٹ پر زیادہ وقت گزارنے کا موقع نہیں ملا، انھوں نے 257 رنز 135.26 کے اسٹرائک ریٹ پر بنائے ہیں۔ مگر وہ گلن میکسویل رہے جنھوں نے 187.75 کے اسٹرائک ریٹ پر 552 رنز بنائے اور گزشتہ آئی پی ایل میں اس ٹیم کا ٹرمپ کارڈ بنے رہے۔ جنوبی افریقی جارحانہ بیٹسمن ڈیوڈ ملر کے علاوہ ہندوستانی تگڑی ویریندر سہواگ، مانن ووہرا اور وردھیمان ساہا کی رفاقت میں میکسویل اس سیزن بھی اپنی ٹیم کیلئے کلید ثابت ہوسکتے ہیں۔ اس خطرناک بیٹنگ آرڈر کو مرلی وجئے کے اضافے سے مزید تقویت مل گئی ہے۔

بولنگ ڈپارٹمنٹ بھی ٹھوس نظر آتا ہے جس میں آسٹریلیائی اسٹار مچل جانسن پیس بولروں کی قیادت کررہے ہوں گے۔ کوچ سنجے بانگر نے یہاں پنجاب کے ماقبل سیزن کیمپ کے موقع پر کہا کہ ’’گزشتہ سال ہمارے لئے اچھا سیزن رہا اور ہم جیت کے تسلسل کو اس سیزن بھی جاری رکھنا چاہیں گے۔ ہمارے پاس اچھی متوازن ٹیم ہے اور سارا کوچنگ اسٹاف اپنی ٹیم کے پرفارمنس کے تعلق سے مثبت ہے۔ اس کیمپ کے تحت ہم نے اپنی طاقت کو آگے بڑھانے اور کھلاڑیوں کی بہتری کے شعبوں پر کام کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے‘‘۔ گزشتہ سال پنجاب ٹیم نے بالخصوص یو اے ای میں ابتدائی مرحلے کے میچز میں شاندار فتوحات درج کرائی تھیں۔ اب ہندوستان میں مکمل ٹورنمنٹ میں مظاہرہ قابل توجہ رہے گا۔

سائنا کا اب عالمی نمبر 2 مقام
نئی دہلی ۔ 9 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )اسٹار ہندوستانی شٹلر سائنا نہوال کا عالمی درجہ بندی میں اول مقام مختصر مدت تک قائم رہا جیسا کہ وہ تازہ بیاڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن درجہ بندی میں جو آج جاری کی گئی ، عالمی نمبر 2 مقام پر آگئی ہیں ۔ اولمپک برونز میڈلسٹ گزشتہ ہفتہ کیرئیر کے بہترین عالمی نمبر 1 رینک پر آگئی تھیں لیکن ملائیشیا اوپن سوپر سیریز پریمیر کے سیمی فائنلس میں ناکامی کے سبب انھیں اپنا اول مقام کھونا پڑا ۔

TOPPOPULARRECENT