Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / راجستھان کے قصبہ ہندواں میں رات کا کرفیو جاری

راجستھان کے قصبہ ہندواں میں رات کا کرفیو جاری

جئے پور ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) رات کا کرفیو راجستھان سے قصبہ ہندواں میں جاری رہے گا جہاں کل ایک ہجوم نے مکانوں کو نذرآتش کردیا تھا جو دلت ارکان اسمبلی کی ملکیت تھے۔ ان میں سے ایک سابق رکن اسمبلی شامل ہے جو کانگریس سے تعلق رکھتا تھا۔ قبل ازیں دن میں ایک بجے دن سے 5 گھنٹے کی نرمی دی گئی تھی جبکہ کرولی ضلع انتظامیہ نے نظم و ضبط کی صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔ رات کے کرفیو کی 8 بجے شب سے برقراری کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT